نیشنل ٹریک جونیئر اینڈ سنیئرسائیکلنگ چیمپئن شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:15

نیشنل ٹریک جونیئر اینڈ سنیئرسائیکلنگ چیمپئن شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل ٹریک جونیئر اینڈ سنیئرسائیکلنگ چیمپئن شپ 28 دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زرو و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پی او ایف واہ، سوئی سدرن گیس کمپنی، بائیکستان کلب، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑی 27 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے اور یہ چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر 30 دسمبر کو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں