یوم یکجہتی کشمیر آرچری ٹورنامنٹ 6 فروری کو کھیلا جائے گا

منگل 21 جنوری 2020 12:42

یوم یکجہتی کشمیر آرچری ٹورنامنٹ 6 فروری کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) یوم یکجہتی کشمیر آرچری ٹورنامنٹ 6 فروری کو جناح پارک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ملک بھر میں لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور میں آرچری کے مقابلے منعقد ہونگے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشیز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں