پانچویں سیرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا مین رائونڈ خراب موسم کے باعث ملتوی

منگل 21 جنوری 2020 23:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچویں سیرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا مین رائونڈ اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کا مین رائونڈ منگل کو پی ٹی ایچ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد شروع ہونا تھا تاہم اسلام آباد میں ہلکی بارش کے باعث انتظامیہ نے منگل کو کھیلے جانے والے میچز ملتوی کر دیئے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اگر موسم بہتر ہوا تو ایونٹ کے کچھ میچز مصنوعی روشنی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی میچز بدھ سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں