قومی انڈر۔ 21 جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

بدھ 22 جنوری 2020 12:03

قومی انڈر۔ 21 جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری جوبلی انشورنس قومی انڈر -21 جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز کل جمعرات کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں