قومی بلیٹز شطرنج چیمپئن شپ کل کھیلی جائے گی

بدھ 22 جنوری 2020 12:12

قومی بلیٹز شطرنج چیمپئن شپ کل کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان چیس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی بلیٹز شطرنج چیمپئن شپ کل جمعرات کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر آمین ملک نے بتایا ہے کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں مکس مقابلے منعقد ہونگے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکیں گے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایشین چیس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حشام الطاہر ہونگے جو چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں