39ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چمپئن شپ کا آغاز کر دیا گیا ،

جمعرات 23 جنوری 2020 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) 39ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چمپئن شپ کا آغاز کر دیا گیا ، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ار روزہ چمپئن شپ میں چار سو سے زائد مایہ ناز گالفرز حصہ لے رہے ہیں ، چمپئن شپ کا انعقاد ائیرمین گالف کورس اینڈ ریکریشنل پارک پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پروفیشنل کیٹگری میں محمد منیر کو پہلے دن 69 سکور کیساتھ برتری حاصل ہے ، احمد بیگ70 سکور کیساتھ دوسرے ،محمد نظیر 72 سکور کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے ، دفاعی چمپئن محمد شبیر اقبال73 سکور کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ، شہباز مسیح نے ہول ان ون کر کے کار اپنے نام کر لی ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے گالف سرکٹ میں سو سے زائد پروفیشنل گالفرز حصہ لے رہے ہیں، یہ ٹورنامنٹ خوشگوار موسم اور انتہائی دلکش لیکن مشکل گالف کورس میں کھیلا جا رہا ہے ۔ ترجمان کے مطابق بیاسی لاکھ کی انعامی رقم کے اس ٹورنامنٹ میں ہر روز 18 ہول کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں