سارہ محبوب اور سارہ منصور فیڈرل ٹینس کپ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 27 جنوری 2020 18:40

سارہ محبوب اور سارہ منصور فیڈرل ٹینس کپ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) سارہ محبوب اور سارہ منصور فیڈرل ٹینس کپ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے دوسرے کوارٹر فائنل رائونڈ میں عرفان اللہ نے حزیمہ عبدالرحمن کو 8-3 سے، میاں بلال نے عظیم خان کو 8-4 سے، عمادالدین نے طلحہ ثاقب کو 8-5سے، حمید الحق نے احمد مراد کو 8-2 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ محبوب نے شیمزا ناز کو 6-3 اور6-0 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی جبکہ دوسرے سارہ منصور نے مہک کھوکھر کو6-0 اور7-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں