آل پاکستان انٹر بورڈ خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی

منگل 18 فروری 2020 14:40

آل پاکستان انٹر بورڈ خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) راولپنڈی انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈ خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگئی ہے، چیمپئن شپ کا افتتاح رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راولپنڈی انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کی ڈائریکٹر سپورٹس ثوبیہ سلطانہ چوہدری، پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائزیونین کے صدر غلام تقی بوسن، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری رانا تنویراحمد اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید نواز بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چار بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان راولپنڈی، لاہور، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ تین روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ کا فائنل 20 فروری کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں