پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں اور ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، عابدہ راجہ

منگل 18 فروری 2020 14:40

پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں اور ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، عابدہ راجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں اور ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈ خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خواتین کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں اور ہماری خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں، انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں پوری تیاری کے ساتھ اترنا چاہئے رکن پنجاب اسمبلی میڈم عابدہ راجہ نے گیند کو نیٹ میں پھینک کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر راولپنڈی انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کی ڈائریکٹر سپورٹس ثوبیہ سلطانہ چوہدری، پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائزیونین کے صدر غلام تقی بوسن، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری رانا تنویراحمد اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید نواز بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں