اسلام آباد ویمن نیٹ بال ٹیم کے انتخاب کیلئے ایک روزہ ٹرائلز کل ہوں گے

منگل 18 فروری 2020 14:40

اسلام آباد ویمن نیٹ بال ٹیم کے انتخاب کیلئے ایک روزہ ٹرائلز کل ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد ویمن نیٹ بال ٹیم کے انتخاب کیلئے ایک روزہ ٹرائلز کل بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال، اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل ( ر) غلام مرتضی شاہ نے بتایاکہ ٹیم کے چنائو کیلئے چار رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی چیئر پرسن ثوبیہ سلطانہ چوہدری ہونگی جبکہ دیگر ممبران میں سید شرافت حسین بخاری، جاوید نواز بنگش شامل ہیں۔ منتخب ٹیم قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ یہ چیمپئن شپ 27 فروری سے 2 مارچ تک اسلام آباد میں میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں