سیٹلائیٹ ون سکواش ٹورنامنٹ 3 مارچ سے شروع ہو گا

بدھ 19 فروری 2020 15:26

سیٹلائیٹ ون سکواش ٹورنامنٹ 3 مارچ سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سیٹلائیٹ ون سکواش ٹورنامنٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہو گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سینئر مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ مردوں کے ایونٹ میں ایک ہزار ڈالر اور خواتین کے ایونٹ میں پانچ سو ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ 7 مارچ تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں