پاکستان سپر لیگ فائیو میں کل( ہفتہ) دو میچز کھیلے جائیں گے

ہفتہ 22 فروری 2020 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) پاکستان سپر لیگ فائیو میں کل( ہفتہ) دو میچز کھیلے جائیں گے، دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کے دو میچز میں پہلا میچ دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں