ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو میں کل دومیچز کھیلے جائینگے

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان کراچی میں ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر ز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائیگا

ہفتہ 22 فروری 2020 15:29

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو میں کل دومیچز کھیلے جائینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو میں کل دومیچز کھیلے جائینگے تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو میں پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان کراچی میں کھیلائیگا جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر ز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائیگا ۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگامیچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)،سید امتیاز اقبال (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے جبکہ لاہور قلندر ز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان میچ شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا ۔رینمور مارٹینیز اور راشدریاض(آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس کے فرائض سر انجام دینگے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں