قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کل اسلام آباد میں شروع ہوگی

بدھ 26 فروری 2020 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کل جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع گی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمر سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل یکم مارچ کو اور بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ 2 مارچ کو کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں