واپڈا انٹر یونٹ فٹ بال ٹورنامنٹ یکم مارچ سے شروع ہوگا

بدھ 26 فروری 2020 16:13

واپڈا انٹر یونٹ فٹ بال ٹورنامنٹ یکم مارچ سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) واپڈا انٹر یونٹ فٹ بال ٹورنامنٹ یکم مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے مختلف دس یونٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں لیسکو (لاہور)، گپکو (گجرانوالہ)، ایسکو(اسلام آباد)، فیسکو(فیصل آباد)، ہسکو(حیدرآباد)، پیسکو(پشاور)، کیسکو (کوئٹہ) ہائیدل اینڈ این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 29 فروری کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 10 مارچ تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں