ملک ثمین خان قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی رولز اور ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مقرر

بدھ 26 فروری 2020 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ملک ثمین خان کو قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی رولز اور ٹیکنیکل کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی رولز اور ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک ثمین خان کمیٹی کے سربراہ ہونگے دیگر ممبران میں سید توقیر احمد(بلوچستان)، محمد مشرف خان(پاکستان واپڈا)، شازیہ یوسیف(نمائندہ امپائر)، نثار احمد(گلگت بلتستان)، سید گوہر رضا(سیکرٹری فیڈریشن)، رانا تنویر احمد(اسلام آباد)، اعجاز الحق(سندھ) شامل ہیں۔

قومی نیٹ بال چیمپئن شپ (آج) جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ دو مارچ تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں