کھیلوں کی تنظیموں کا ڈاکٹر شیخ محمد نسیم کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 3 اپریل 2020 13:49

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی، سیکرٹری جنرل محمدظفر، اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) سلطان محمود ستی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عدنان احمد ملک، سیکرٹری جنرل عدنان سمیع اور اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری کے علاوہ اے پی پی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جاوید اختر اور سابق ڈائریکٹر نیوز لیاقت علی طور نے بھی اے پی پی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شیخ محمد نسیم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیخ محمد نسیم کی کھیلوں میں خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں