حکومت اور دفاعی اداروں کے ساتھ عوام بڑھ چڑھ کر اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں، چیئرمین زلمی فاؤنڈیشن جاوید آفریدی

جمعرات 9 اپریل 2020 00:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) یو این ایچ سی آر کے یوتھ سفیر اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے آسیب سے لڑتے ہوئے دنیا حالت جنگ میں ہے، ایسے میں پاکستان کی حکومت اور دفاعی اداروں کے ساتھ پاکستانی عوام جس طرح بڑھ چڑھ کر اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں اس پر شکرخداوندی کے ساتھ خوشی بھی ہے کہ ہماری قوم مشکل کی اس گھڑی میں ایک زندہ متحد اور یکجان قوم ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم خطہ کے غریب طبقہ کو اپنی خدمات فراہم کرتے رہتے ہیں، آج قبائلی علاقوں کے محتاج افراد کے لواحقین کو راشن کی تقسیم چھٹے دن بھی جاری رہی، ہمیں کوویڈ۔19 کے متاثر افراد کی صحتیابی کیلئے بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں