ہمیں خو دکو پاک کرنے کے ساتھ گھروں کو بھی پاک کرنے کی ضرورت ہے، عرفان پٹھان

جمعرات 9 اپریل 2020 11:33

ہمیں خو دکو پاک کرنے کے ساتھ گھروں کو بھی پاک کرنے کی ضرورت ہے، عرفان پٹھان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے کہا کہ ہمیں خو دکو پاک کرنے کے ساتھ گھروں کو بھی پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہاکہ ہم سب کو یہ سوچنا نہیںچاہیے کہ ہمیں مسجدوں میں جانے سے منع کیا گیا ہے بلکہ ہم سب کو یہ سوچنا چاہیے کہ ہمیں گھروں میں مسجدیں آباد کرنے کو کہا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہمیں اپنے ساتھ ساتھ اپنے گھروں کو بھی پاک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم سب اپنے گھروں میں بھی رہتے ہوئے اپنے رب سے بہت دور ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں