پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے ان کے آن لائن فزیکل فٹنس ٹیست (آج) سے لے گی، کونسل سنٹرل کنٹریکٹ میں منتخب ممکنہ 17 کھلاڑیوں کا اعلان 20 جولائی کو کرے گی،سید سلطان شاہ

اتوار 5 جولائی 2020 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے ان کے آن لائن فزیکل فٹنس ٹیست (آج) پیر سے لے گی اور کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا سسلسلہ 15جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔ کونسل سنٹرل کنٹریکٹ میں منتخب ممکنہ 17 کھلاڑیوں کا اعلان 20 جولائی کو کرے گی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ فزیکل فٹنس کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم جولائی سے 17 قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کو 6 ماہ کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سیمت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں جس کی وجہ سے پی بی سی سی نے 17 کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے دسمبر تک چھ ماہ کے لیے فزیکل فٹنس کی بنیاد پر سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لیے 40 کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ 6 جولائی سے لیا جائے گا جو 15جولائی کو اختتام پزیر ہوگا، جس کے بعد ان میں سے 17 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے منتحب کیا جائے گا. پی بی سی سی سنٹرل کنٹریکٹ میں منتحب ممکنہ 17 کھلاڑیوں کا اعلان 20 جولائی کو کرے گی۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں اے کیٹیگری میں 2 کھلاڑی، بی کیٹیگری میں 4 جبکہ سی کیٹیگری میں11 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

تینوں کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو بالترتیب 15 ہزار، 12 ہزار اور 10 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ قومی کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹریکٹ جولائی سے دسمبر تک 6 ماہ کے لیے ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں بالخصوص کرکٹ کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 15مارچ سے تمام بلائنڈ کھلاڑی گھروں تک میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں، اب پی بی سی سی کی ہدایت کے مطابق تمام 40 کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر ٹیسٹ کی تیاری شروع کی ہے اور ان 40 کھلاڑیوں کے کوچز اور دیگر سٹاف آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں