عمر اکمل کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

اتوار 12 جولائی 2020 15:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر (آج) پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔ اس سلسلہ میں دونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے 11 جون کو مقررہ سماعت مؤخر کردی تھی۔

27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں