عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی چنائو کے لئے فائنل ٹرائلز پرسوں ہوں گے

پیر 10 اگست 2020 13:02

عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی چنائو کے لئے فائنل ٹرائلز پرسوں ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے فائنل ٹرائلز پرسوں بدھ کو ہوںگے۔ گذشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے ٹرائلز 8 اگست کو اسلام آباد اور 10 اگست کو کراچی میں منعقد ہوئے، جن میں دو، د و سائیکل سوار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور ٹرائلز کا فائنل مرحلہ (کل) بدھ کو کراچی میں ہوگا جس میں ٹرائلز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، منتخب کھلاڑی عالمی روڈ سائیکلنگ کی انفرادی ٹائم ٹرائل چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 20 سے 27 ستمبرتک سوئٹزرلینڈ میں منعقدہوگی جس میں دنیا بھر سے سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے کے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ٹرائلز میں اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کھلاڑیوں حصہ لیا جبکہ کراچی میں ٹرائلز میںسندھ اور بلوچستان کے کھلاڑی شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں