پی ایس بی میں پہلے مرحلے میں ٹینس، بیڈمنٹن، سکواش اور جاگنگ کی سہولیات پرسوں سے کھول دی جائیں گی، محمد اعظم

منگل 11 اگست 2020 16:59

پی ایس بی میں پہلے مرحلے میں ٹینس، بیڈمنٹن، سکواش اور جاگنگ کی سہولیات پرسوں سے کھول دی جائیں گی، محمد اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان سپورٹس بورڈ ایس او پیز کے تحت پہلے مرحلہ میں ٹینس، بیڈمنٹن، سکواش اور جاگنگ کی سہولیات پرسوں جمعرات سے کھول رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) محمد اعظم ڈار کے مطابق باقی سہولیات مرحلہ وار کھولی جائیں گی ان سہولیات کا اطلاق تمام پی ایس بی کوچنگ سنٹرز لاہور کراچی پشاور اور کوئٹہ پر ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں کو مارچ کے دوسرے ہفتے سے معطل کر رکھا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں