پاکستان ایلیٹ نیٹ بال ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

بدھ 12 اگست 2020 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان ایلیٹ نیٹ بال ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ اس پروگرام کے تحت تین کیٹگریز انڈر-15، انڈر-17 اور انڈر-20 کے مرد اور خواتین کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان تینوں کیٹگریز میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی مخصوص تعداد کی سیٹیں رکھی گئی ہے اور یہ رجسٹریشن 31 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پروگرام ایک سال کا ہوگا جس میں کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز نیٹ بال کی بنیادی تربیت پریکٹس، اصول اور کھیل کے قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے۔ مدثر آرائیں نے بتایاکہ ان تینوں کیٹگریز کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم میں شامل ہوکر آئندہ برس 2021ء میں آسٹریلیا، برطانیہ، سنگاپور، سری لنکا، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں