پاکستان آرچری فیڈریشن نے ملک میں صوبائی سطح پر جشن آزادی آرچری کے مقابلے کروانے کی ہدایات جاری کر دیں، وصال محمد خان

بدھ 12 اگست 2020 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان آرچری فیڈریشن نے ملک میں صوبائی سطح پر جشن آزادی آرچری کے مقابلے کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کے سلسلہ میں 14 اگست کو صوبائی سطح پر آرچری کے مقابلے منعقد ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے صوبائی دارالحکومت لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی کے علاوہ اسلام آباد میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف کی خصوصی ہدایات پر منعقد کئے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں