پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی پومزے مقابلے کل ہونگے

مقابلے لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ،اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی ہونگے

جمعرات 13 اگست 2020 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی پومزے مقابلے کل جمعہ کو ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے بتایاکہ جشن آزادی کے موقع پر دیگر کھیلوں کی طرح تائیکوانڈو کے بھی مقابلے منعقد ہورہے ہیں جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اسی طرح یہ مقابلے لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ،اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی ہونگے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں