پاکستان ایلیٹ نیٹ بال ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

رجسٹریشن 31 اگست تک جاری رہے گی، ڈویلپمنٹ پروگرام ایک سال کا ہوگا، مدثر رزاق آرائیں

جمعرات 13 اگست 2020 13:40

پاکستان ایلیٹ نیٹ بال ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان ایلیٹ نیٹ بال ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ اس پروگرام کے تحت تین کیٹگریز انڈر-15، انڈر-17 اور انڈر-20 کے مرد اور خواتین کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان تینوں کیٹگریز میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی مخصوص تعداد کی سیٹیں رکھی گئی ہے اور یہ رجسٹریشن 31 اگست تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پروگرام ایک سال کا ہوگا۔ جس میں کھلاڑیوں کو کوالیفائڈ کوچز نیٹ بال کی بنیادی تربیت پریکٹس، اصول اور کھیل کے قوانین حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے، مدثر آرائیں نے بتایاکہ ان تینوں کیٹگریز کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم میں شامل ہوکر آئندہ برس 2021ء میں آسٹریلیا، برطانیہ، سنگاپور، سری لنکا، متحدہ عرب امارات امارات میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں