پاکستان ٹینس فیڈریشن نے "کلین اینڈ گرین پاکستان" مہم کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

جمعرات 13 اگست 2020 18:51

پاکستان ٹینس فیڈریشن  نے "کلین اینڈ گرین پاکستان" مہم کے تحت  شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے حکومت کی "کلین اینڈ گرین پاکستان" مہم کے تحت جمعرات کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔یہ مہم پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان کی ہدایت پر شروع کی۔ پی ٹی ایف کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق شجر کاری مہم کا آغاز پاکستان کے ٹاپ انٹرنیشنل کھلاڑی اعصام الحق، پاکستانی نمبر ون عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب، ماہین آفتاب، حامد اسرار اور ڈیوس کپ کے سابق کھلاڑی عاصم شفق نے کیا۔

پی ٹی ایف انتظامیہ اورعہدیداروں نے بھی پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں درخت لگائے۔ اعصام الحق اس وقت آئندہ یو ایس اوپن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے اسلام آباد میں موجود ہے اور وہ پی ٹی ایف کمپلیکس میں عقیل خان اور دیگر نامور قومی کھلاڑیوں کے ساتھ این ٹی سی میں تربیت حاصل کرنے کے لئے ایک ہفتہ تک یہاں قیام پذیر ہیں اور ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ اور ایگزیکٹو کمیٹی نے اعصام اور دیگر کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا اور اسے پاکستان ٹینس کے لئے بہت بڑا شگون قرار دیا. کیونکہ حکومت کی طرف سے COVID-19 وبائی امراض میں نرمی کے بعد تمام ٹاپ کھلاڑیوں نے ایک طویل عرصے کے بعد دوبارہ اپنا ٹینس شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں