پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی آرچری کے مقابلے (کل) منعقد ہوں گے

جمعرات 13 اگست 2020 20:40

پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی آرچری کے مقابلے (کل) منعقد ہوں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی آرچری کے مقابلے (کل) جمعہ کو منعقد ہوں گے۔ گذشتہ روز پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایونٹس کے تمام انتظامات مک۔

(جاری ہے)

ل کر لئے گئے ہیں اور گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کے سلسلہ میں 14 اگست کو صوبائی سطح پر آرچری کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے صوبائی دارالحکومت لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی کے علاوہ اسلام آباد میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف کی خصوصی ہدایات پر منعقد کئے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں