عالمی روپ سکیپنگ چیمپیئن شپ آئندہ برس امریکہ میں ہوگی، مقبول آرائیں

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) عالمی روپ سکیپنگ چیمپیئن شپ آئندہ برس 28 جولائی سے 7 اگست تک امریکہ میں ہوگی۔ گذشتہ روز پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث پانچ ماہ تک تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں اور دنیا بھر کے کھیلوں کے میدان ویران ہوکر رہ گئے تھے، جس کے باعث قومی روپ سکیپنگ چیمپیئن شپ منعقد نہ ہوکی۔ اب حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں اور دسمبر یا آئندہ برس جنوری میں قومی روپ سکیپنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ان کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم کا چناؤ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں