ہائی کورٹ کے سابق جج 30 ستمبر کو سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کریں گے

پیر ستمبر 02:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 30 ستمبر بروز بدھ کو سہ پہر 3 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

سلیم ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کررکھی ہے۔ اس حوالے سے کیس کے دونوں فریقین کو سماعت کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی جانب سے فیصلہ سنانے تک پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments