قومی آرچری چمپئن شپ روواں سال نومبر کے آخری ہفتے کراچی میں کھیلی جائے گی

منگل 29 ستمبر 2020 14:36

قومی آرچری چمپئن شپ روواں سال نومبر کے آخری ہفتے کراچی میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی آرچری چمپئن شپ روواں سال نومبر کے آخری ہفتے کراچی میں کھیلی جائے گی، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں کو چمپئن شپ میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے جا رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو چمپئن شپ کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن ہونگے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کے لئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو دعوت دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وصال محمد خان نے کہا کہ چمپئن شپ کا دو ماہ قبل اعلان کرنے کا مقصد تاکہ کھلاڑیوں کو پریکٹس کرنے کا موقع مل سکے۔ کیونکہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں پانچ ماہ تک معطل رہیں اور کھلاڑی گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے تھے اور اب دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں شروع ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں