وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا تائیکوانڈو کی انٹرنیشنل کھلاڑی ماہم آفتاب کی وفات پر اظہارتعزیت

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:36

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا تائیکوانڈو کی انٹرنیشنل کھلاڑی ماہم آفتاب کی وفات پر اظہارتعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ غفران میمن نے تائیکوانڈو کی انٹرنیشنل کھلاڑی ماہم آفتاب کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحومہ نے انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں