کھیلوں کو سیاست سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،سردار نزاکت علی

منگل 27 اکتوبر 2020 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) نیشنل سائیکلنگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر و ہیڈ کوچ سردار نزاکت علی نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت خصوصی اقدامات کرے، انہوں نے کہاکہ میرے تعلق سائیکلنگ کے کھیل سے ہے، اس کھیل کے کھلاڑیوں کو گذشتہ برس نیپال میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں شرکت کے لئے نہ بھیج کر سائیکلنگ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی اور ابھی ان کھلاڑیوں نذر انداز کیا جا رہا ہے۔

سردار نزاکت نے کہا کہ 2016 میں بھارت میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستانی مرد اور خواتین سائیکلسٹ نے میڈلز حاصل کئے تھے نیپال میں بھی میڈلز حاصل کئے جا سکتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور ان کی ٹیم سائیکلنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہے ہیں۔انہوں کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پاک بائی سائیکل ڈاٹ کام کے تعاون سے کرونا وائرس کے بعد اب یکم نومبر کو اسلام آباد سے مری تک سائیکل ریس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختوانخوا اور اسلام آباد سمیت فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں