آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب پرسوں ہوگی

منگل اکتوبر 22:05

آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب پرسوں ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور ڈی ایچ اے گجرانوالہ، مائوٹن ڈیو اینڈ ڈیکسی پاکستان کے تعاون سے جاری ا?زادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب جمعرات کو شام ساڑھے پانج بجے لیڑر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں ہوگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اور ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments