دوسرا سراج الدین میموریل اوپن روک بال ٹورنامنٹ 6 نومبر شروع ہو گا

ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے ، فائنل میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دوسرا سراج الدین میموریل اوپن روک بال ٹورنامنٹ 6 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الدین نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں سندھ بھر سے 22 ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 5 نومبر کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائیگی، ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے اور فائنل میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ پاکستان روک بال فیڈریشن کے قوانین کے مطابق ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جائیگا اور ٹورنامنٹ کے دوران ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سندھ روک بال ٹیم میں شامل کیا جائیگا اور منتخب ٹیم آئندہ ماہ دسمبر میں پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں کھیلی جانے والی قومی روک بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں