پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی

ہاکی کے دونوں بڑے ادارے سیکیورٹی وفد بھیج کر حالات کا جائزہ لیں،۔ صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:55

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے کراچی سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ہاکی کے دونوں بڑے ادارے سیکیورٹی وفد بھیج کر حالات کا جائزہ لیں۔خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ مستقبل میں ہاکی ایونٹس کی میزبانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشائی ٹیموں کو پاکستان آنیکی دعوت دیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل خالد سجاد کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اولمپیئن سمیع اللہ کے لیے فیڈریشن کے دروازے کھلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اولمپیئنز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، بہاولپور میں سمیع اللہ سے ملاقات خوشگوار رہی، سمیع اللہ نے ہمارے خلاف نہیں ہمیشہ ہاکی کی بہتری پر بات کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں