انجینئر اشفاق حسین شاہ اور ملک محمد عامر ڈوگر کا لیجنڈ فٹ بالر میرا ڈونا کی وفات پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:28

انجینئر اشفاق حسین شاہ اور ملک محمد عامر ڈوگر کا لیجنڈ فٹ بالر میرا ڈونا کی وفات پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر انجینئر اشفاق حسین شاہ اور سابق نائب صدر و رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا ڈونا دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی اور بے تاج بادشاہ سمجھے جاتیتھے اور ان کے انتقال سے فٹ بال کے کھیل کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ان کی فٹ بال کے کھیل کے لئے خدمات کو دنیا میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے فٹ بال فیملی میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے یہ پیدا ہونے والا خلا صدیوں تک پورا نہیں ہوسکتا، واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا کا تعلق ارجنٹائن سے تھا میرا ڈونا ارجنٹائن کی ٹیم کے سابق کپتان رہے ہیں اور اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی بھی تھے جن کی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986 میں ورلڈکپ جیتا۔ اور ان کا 60 برس کی عمر میں گذشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں