ڈسٹرکٹ سائکلنگ چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ایونٹ اقراء اسلامیہ سپورٹس اکیڈمی نے جیت لئے

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:28

ڈسٹرکٹ سائکلنگ چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ایونٹ اقراء اسلامیہ سپورٹس اکیڈمی نے جیت لئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ڈسٹرکٹ سائکلنگ چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ایونٹ اقراء اسلامیہ سپورٹس اکیڈمی نے جیت لئے۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی شکیل شاہد نے ہینڈبال کے انٹرنیشنل کھلاڑی محمد عثمان ملک کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سائکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر خادم حسین، کوآرڈینیٹر رابیہ عبدالرزاق، پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول گٹی، رانا شوکت کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ڈسٹرکٹ سائکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلی گئی، ڈسٹرکٹ سائکلنگ چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ایونٹ اقراء اسلامیہ سپورٹس اکیڈمی نے جیت لئے۔

مردوں کے ایونٹ ایونٹ میں اسلامیہ سائیکلنگ اکیڈمی نے دوسری اور اسپیئر کالج کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے ایونٹ میں جی سی ویلیو مدنیہ ٹائون نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں