پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ ریفریز اینڈ ججز کورس آئندہ برس فروری میں ہوگا

پیر 30 نومبر 2020 15:19

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ ریفریز اینڈ ججز کورس آئندہ برس فروری میں ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ ریفریز اینڈ ججز کورس آئندہ برس 21 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایاکہ کورس میں ملک بھر سے 40 کے قریب ریفریز اور ججز شرکت کریں گے، کوالیفائڈ ریفریز اور ججز کورس کے شرکاء کو باکسنگ کے نئے نئے ٹیکنیکل قوانین اور جدید ٹیکنیک کے حوالے سے لیکچرز دیں گے، کورس کے اختتام پر کورس میں کوالیفائی کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں