قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے اپنی 27ویں سالگرہ منا ئی، کھلاڑیوں اور آئی سی سی کی مبارکباد

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے اپنی 27ویں سالگرہ منا ئیاس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں نے فہیم اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی فہیم اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔فہیم اشرف پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باؤلر ہیں۔

(جاری ہے)

فہیم اشرف پاکستان کی جانب سے 6 ٹیسٹ 25ون ڈے میچز جبکہ 32 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیںخیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال بعد پاکستانی باؤلر کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں میں حسن علی، شاداب خان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔2017 میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستانی باؤلر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہیٹ ٹرک کے بعد خوشی سے ان کی ساری تھکاوٹ رفو چکر ہوگئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں