ملک بھر میں خواتین ڈے کے موقع پر خواتین کے نیٹ بال مقابلے 8 مارچ کو منعقد کروانے کا اعلان

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:21

ملک بھر میں خواتین ڈے کے موقع پر خواتین کے نیٹ بال مقابلے 8 مارچ کو منعقد کروانے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر میں خواتین ڈے کے موقع پر خواتین کے نیٹ بال مقابلے 8 مارچ کو منعقد کروانے کا اعلان کر دیاہے ، گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی خواتین ڈے کے موقع پر خواتین کے مقابلے منعقد کروائے گی جس کے سلسلہ میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے تمام متعلقہ ایسوسی ایشیز اور اداروں کو ہدایت کردی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد،کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی مقابلے منعقد ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں