مردوں کی طرح خواتین کھلاڑی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں،فہمیدہ مرزا

مختلف ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے ،کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، وفاقی وزیر کی گفتگو

بدھ 27 جنوری 2021 19:26

مردوں کی طرح خواتین کھلاڑی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں،فہمیدہ مرزا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ مردوں کی طرح خواتین کھلاڑی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں،مختلف ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے ،کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ۔بدھ کو :وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ،فہمیدہ مرزا کے ہمراہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری محسن مستاق بھی تھے۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔فہمیدہ مرزا نے علامہ اقبال ہوسٹل میں چترال ویمن فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ مردوں کی طرح خواتین کھلاڑی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں، وفاقی وزیر نے حکومت کی جانب سے خواتین کھلاڑیوںکو ہر ممکن تعاون یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ٹیم میں شامل خواتین کا تعلق ضلع چترال کے دور دراز علاقوں سے ہے۔فہمیدہ مرزا نے جاری مختلف ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں