فیڈریشن خواتین میں روک بال کے ٹیلنٹ کو ابھرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے اقدامات کرے گی، امہ لیلیٰ کلثوم رانا

کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور سپانسر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے، انٹرویو

منگل 20 اپریل 2021 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا نے کہاہے کہ فیڈریشن خواتین میں روک بال کے ٹیلنٹ کو ابھرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین میں روک بال کا بے ٹیلنٹ موجود ہے اور حکومت دیگر کھیلوں کی طرح روک بال کے کھیل کی ترقی کے لئے اقدامات کرے تاکہ ملک میں یہ کھیل بھی زیادہ سے زیادہ مقبولیت اختیار کرے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور سپانسر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ قومی ویمن روک بال چمپئن شپ رواں سال جون میں لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ایک سوال کے جواب میں امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے کہا کہ یہ کھیل مردوں کی طرح خواتین کھلاڑی بھی بڑے شوق سے کھیل رہی ہیں، پاکستان روک بال فیڈریشن اس کھیل کو تعلیمی اداروں میں بھی متعارف کروارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس کھیل پر تھوڑی سی توجہ دے تو ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں