عبدالرزاق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان پرسوں کیا جائے گا

منگل 20 اپریل 2021 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان پرسوں جمعرات کو کیا جائیگا۔پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے تعاون سے 24 اپریل سے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اور 22 اپریل کو ٹورنامنٹ کے ڈراز اور قوانین کا اعلان کیا جائیگا ، یہ ٹورنامنٹ ہرسال رمضان المبارک میں منعقد کروایا جاتا ہے ٹورنامنٹ 27 اپریل تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، میڈلز کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں کرونا وائرس کے لئے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں