ملک میں جوڈو کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وسائل کی کمی ہے، عمران درانی

کھلاڑیوں کو اپنی انفرادی تربیت حکومتی ایس او پیز کے مطابق جاری رکھنی چاہیے ، گفتگو

جمعہ 23 اپریل 2021 16:05

ملک میں جوڈو کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وسائل کی کمی ہے، عمران درانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) جوڈو کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی عمران خان درانی نے کہا ہے کہ ملک میں جوڈو کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وسائل کی کمی ہے،۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے کرونا وائرس کے باعث ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں ، کھیل اور کھلاڑیوں کو کافی حد تک اس کا نقصان ہوا ہے، کھلاڑیوں کو اپنی انفرادی تربیت حکومتی ایس او پیز کے مطابق جاری رکھنی چاہئے تاکہ جب وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے لئے جائیں تو ان کی تربیت ضرور ہو، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے گراس روٹ سطح پر نرسری کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن کرونا وائرس کے باعث سکول بھی بند ہیں، قومی جوڈو چمپئن شپ کے حوالے سے عمران درانی نے کہا کہ قومی جوڈو چمپئن شپ روواں ماہ پشاور میں کھیلی جانی تھی لیکن ملک میں کرونا کی تیسری لہر کے باعث یہ چمپئن شپ بھی ملتوی کرنی پڑی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں