پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹررفیق پیرزادہ کی اظہر علی خان کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 23 اپریل 2021 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹررفیق پیرزادہ نے ڈویڑنل والی بال ایسوسی ایشن حیدرآباد کے سابق سیکرٹری اظہر علی خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت کی جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحوم انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ حیدرآباد کے سابق ڈائریکٹرسپورٹس بھی رہ چکے تھے، انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مرحوم کی کھیلوں کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں