کوہ پیماسربازخان اورعبدل جوشی نیپال کی مشہور چوٹی انا پرنا سر کرنے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر والہانہ استقبال

جمعہ 23 اپریل 2021 20:30

کوہ پیماسربازخان اورعبدل جوشی نیپال کی مشہور چوٹی انا پرنا سر کرنے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر والہانہ استقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) معروف کوہ پیماسرباز خان اورعبدل جوشی نیپال کی جانب سے مشہور چوٹی انا پرنا سر کرنے کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایئرپورٹ پر الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق اور سیکرٹری جنرل کرار حیدری کے علاوہ راولپنڈی ، اسلام آباد کے علاوہ گلگت بلتستان سے الپائن ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور کوہ پیمائوں کی کثیر تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا، اور ان کو نیپال کی مشہور چوٹی انا پرنا سر کرنے پر مبارکباد بھی دی،اسلام آباد ائرپورٹ پر الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوٹی سر کرنے والے ان دونوں پاکستانی کوہ پیمائوں کا تعلق ہنزہ سے ہے اور اناپرنا دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی ہے۔

نیپال میں واقع دنیا کی دسویں بڑی چوٹی انا پورنا کی اونچائی 8091 میٹر ہے اور اسے پہلی بار کسی پاکستانی کوہ پیما ئوں نے سر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوٹی سر کرنے پر ان دونوں کوہ پیمائوں کے لئے حکومت سے انعامات اور تمغہ حسن کارکردگی کے لئے سفارش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں