آل پاکستان حافظ سلمان بٹ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جون میں کھیلے جائے گا

جمعرات 6 مئی 2021 16:44

آل پاکستان حافظ سلمان بٹ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جون میں کھیلے جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام آل پاکستان حافظ سلمان بٹ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جون پہلے ہفتے کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے چیئرمین شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں ،ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سینامور ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ٹیمیں کی رجسٹریشن 15 مئی سے شروع ہوگی اور ٹورنامنٹ دو ہفتے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے تحت ناک آ?ٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں