محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے والد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی

منگل 22 جون 2021 00:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) رواں سال پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے والد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی ہے ۔ساجد علی سدپارہ نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کے ہمراہ لی گئی آخری تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ساجد علی سدپارہ نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ دٴْنیا کے ہیرو بن گئے لیکن میرے لیے آپ میری دٴْنیا تھے۔ساجد علی سدپارہ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’فادرز ڈے‘ اور ’فادرز ڈے 2021‘ کا بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ رواں سال پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق اٴْن کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے کی تھی۔پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں مصروف تھے اور اس مہم جوئی میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیما بھی تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں